تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 مئی 2015
وقت اشاعت: 9:32

بالی وڈ کے کئی ستارے جیل کی ہوا کھا چکے ہیں

جیو نیوز - ممبئی .....بالی وڈ نگری میں پیسہ اور شہرت تو بہت ہے لیکن یہاں چمکنے والے بہت سے ستاروں کو حوالات کی ہوا بھی کھانی پڑی ہے ۔ ایک دو نہیں ستاروں کی طویل فہرست ہےجو کسی نہ کسی جرم میں حوالات کی ہوا کھا چکی ہے ۔اسکرین پر نظر آنے والے کھل نائیک سنجے دت اصل زندگی میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 5 برس کی سزا کاٹ رہے ہیں۔سلمان خان نے کالے ہرن کےغیر قانونی شکارکے جرم میں تقریبا 2 برس جیل کاٹی ۔شائنی آہوجا کا شائننگ کیرئیربھی ملازمہ کے ساتھ زیادتی کے جرم میں داغدار ہوا،انہیں 7 برس کی سزا ہوئی۔ہدایت کار مدھر بھنڈارکرنے اداکارہ سے زیادتی کی کوشش میں جیل کی چکی پیسی۔اکشے کمارکوایک فیشن شو میں غیر اخلاقی حرکت کرنے کے جرم میں کچھ وقت کیلئے ہی سہی لیکن جیل جانا پڑا۔فردین خان کو پولیس نے منشیات خریدتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اور 5 دن کیلئے اندر کردیا۔2006ء میں جان ابراہم کو تیز رفتاربائیک چلانے کے جرم میں 15 دن سلاخوں کے پیچھے گزارنے پڑے،اس حادثے میں 2 افرادزخمی ہوئے تھے۔سیف علی خان ممبئی کے ایک ہوٹل میں جنوبی افریقی شخص سے الجھنے پرجیل جا پہنچے۔اداکارہ مونیکا بیدی انڈر ورلڈسے تعلقات کے جرم میں 5 برس جیل کی ہوا کھا چکی ہیں جبکہ غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کرانے پر سونالی بیندرے بھی جیل جا چکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.