تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 مئی 2015
وقت اشاعت: 14:20

سلمان خان کو ممبئی ہائیکورٹ سے 2دن کی عبوری ضمانت مل گئی

جیو نیوز - ممبئی.....بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں ملنے والی سزا کے بعد ممبئی ہائیکورٹ سے2دن کی عبوری ضمانت مل گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار کو آج صبح ممبئی کی سیشن کورٹ نے 13برس پرانے کیس میں مجرم قرار دے کر 5برس قید کی سزا سنائی تھی، جس کیخلاف دبنگ خان کے وکیل نے ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرکے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔ممبئی کی سیشن عدالت کے فیصلے کے مطابق ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان پر تمام الزامات ثابت ہوگئے ہیں اور انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے 5برس قید کی سزا سنادی گئی ہے۔2002ء میں سلمان خان کی گاڑی کی ٹکرسے ایک شخص ہلاک اور4 زخمی ہوئےتھے،لیکن سلمان خان نے جرم سے انکار کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ حادثے کے وقت وہ گاڑی میں ضرور تھے لیکن گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.