تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 مئی 2015
وقت اشاعت: 14:43

اداکار سلمان خان کی فیملی میں کئی فلمی ستارے ہیں

جیو نیوز - ممبئی.........سلمان خان اپنے خاندان میں اکیلے اسٹار نہیں ان کے خاندان میں ایک سے بڑھ کر ایک اسٹار ہے لیکن یقیناً سلمان جیسا چمکتا ستارہ اور کئی نہیں۔ سلمان خان مشہور رائٹر سلیم خان کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔ سلیم خان سلیم جاوید کی جوڑی کے سلیم ہیں جنہوں ’’شعلے‘‘ جیسے فلم لکھی۔ سلمان خان کی ماں سشیلا چھرک ہیں جو سلمیٰ خان کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ ماضی کی مشہور ڈانسر ہیلن سلمان خان کی سوتیلی ماں ہیں۔ سلمان کے دونوں بھائی ارباز اور سہیل خان ہیرو تو بنے لیکن زیادہ کامیاب نہیں ہوسکے، دونوں فلم ڈائریکٹر کے طور پر بھی بالی وڈ میں قسمت آزماچکے ہیں۔ارباز خان کی بیگم مشہور ماڈل ملائیکہ اروڑا ہیں جو منی بدنام سمیت کئی آئٹم نمبر کرچکی ہیں۔ سلمان ایک ہی بہن الویرا ہیں جن کے شوہر اتل اگنی ہوتری بھی اداکاری کے بعد اب فلمسازی پر ہاتھ صاف کر رہے ہیں۔ سلمان کی ایک لے پالک بہن بھی ہیں ارپیتا جن کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.