6 مئی 2015
وقت اشاعت: 16:20
عمران ہاشمی اور ودیا بالن کی فلم "ہماری ادھوری کہانی"کا پہلا ٹریلر جاری
جیو نیوز - ممبئی ......عمران ہاشمی اور ودیا بالن کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ بالی ووڈ کی رومانٹک ڈرامہ فلم ’ہماری ادھوری کہانی‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔موہت سوری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک شادی شدہ خاتون کے گرد گھومتی ہے جو گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر کسی اور کے عشق میں مبتلا ہوجاتی ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں عمران ہاشمی،ودیا بالن اور راج کمار راؤ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم فوکس اسٹار اسٹوڈیوز کے بینر تلے 12جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔