تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 مئی 2015
وقت اشاعت: 19:47

فلموں کے ہیرو کا انجام فلموں جیسا ہی ہو گیا

جیو نیوز - ممبئی.......ہٹ اینڈ رن کیس سے متعلق بالی وڈ میں ایک ایسی فلم بن چکی ہے جس کا پلاٹ سلمان خان کےکیس سے خاصا ملتا جلتا ہے۔یہ صورتحال یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔سلمان خان کی کہانی بالی وڈ میں بننے والی فلم جولی ایل ایل بی سے خاصی مماثلت رکھتی ہے۔ اس فلم میں بھی نشے میں دھت ایک بااختیار شخص نے فٹ پاتھ پر گاڑی چڑھا کر سوئے ہوئے لوگوں کو کچل ڈالا تھا۔اس فلم میں کیس کے شواہد کو توڑا مروڑا گیا اور مجرم کو سزا سے بچانے کے لئے جھوٹے وکیل اور رشوت خور پولیس افسران کی مدد لی گئی۔وقت کے ساتھ ساتھ کیس دب رہا تھا لیکن میرٹھ کے وکیل ارشد وارثی نے روایتی حریف دہلی کے وکیل بمن ایرانی سے ٹکرانے کے چکر میں اسے پھر سے زندہ کر دیا۔ جس طرح کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد با اثر شخص کو بطور مجرم عدالت سے ہی گرفتار کیا گیاکچھ ایسا ہی سلمان خان کے ساتھ بھی ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.