6 مئی 2015
وقت اشاعت: 21:48
قید کی سزا پر فنکاروں کا سلمان خان سے اظہار ہمدردی
جیو نیوز - ممبئی........سلمان خان کو 5سال قید کی سزا سنائے جانے پر بالی وڈ کے فنکاروں نے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اداکار رشی کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھاہے کہ اس مشکل وقت میں کپور خاندان سلمان خان کے ساتھ ہے۔اداکار عالیہ بھٹ نے ٹوئیٹ کیا کہ ہمیں تم سے محبت ہے اور ہم تمھارے ساتھ ہیں۔ اداکارہ دیا مرزا نے کہا کہ سلمان خان نے ان کی ماں کی زندگی بچائی جسے وہ کبھی نہیں بھول سکتیں۔ گلوکار میکا سنگھ نے کہا کہ وہ اس شخص کے ساتھ کھڑے ہیں جو ہر کسی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ رتیش دیش مکھ کا کہنا تھا کہ ان کا دل سلمان خان کے ساتھ ہے۔ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے لکھا کہ سلمان خان ہمیشہ کی طرح ہمت سے کام لیں۔ اداکار ارجن کپور نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا بہت ڈراؤنا ہے، ان کی دعا ہے کہ سلمان خان پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں۔ اداکارہ ڈیزی شاہ نے ٹوئیٹ کیا وہ آدمی رحم دل اور سونے کے دل والا ہے اور کوئی بھی اسے بدل نہیں سکتا۔ سوناکشی سنہا نے لکھا دردناک خبر ہے، جو کچھ بھی ہو وہ سلمان خان کے ساتھ ہیں۔