8 مئی 2015
وقت اشاعت: 7:16
بالی وڈ کی رومانٹک کامیڈی فلم ’پیکو‘ پاکستان بھر میں ریلیز
جیو نیوز - کراچی.......بگ بی، عرفان خان اور دیپیکا پڈوکون کے مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا ۔ بالی وڈ کی رومانٹک کامیڈی فلم ’پیکو‘ آج پاکستان بھر میں ریلیز کی جارہی ہے۔ پاکستانی ناظرین کیلیے اب وہ گھڑی آگئی ہے جب وہ اطمینان سے اپنے قریبی سنیما گھر میں جاکر امیتابھ بچن ، دپیکا پڈوکون اور عرفان خان کی نئی فیملی کامیڈی فلم پیکو‘‘ دیکھ سکیں گے۔ فن اداکاری میں اپنا لوہا منوانے والے تینوں اداکار پہلی مرتبہ کسی فلم میں یکجا ہوئے ہیں جبکہ دپیکا اور عرفان کی جوڑی پہلی بار سامنے آئی ہے۔ فلمی مبصرین کے مطابق مضبوط کہانی ، جاندار اداکاری،خوبصورت لوکیش، سریلے نغمات اور بہترین ڈائریکشن کی بدولت یہ فلم شائقین کو ضرور پسند آئے گی۔ فلم کے بارے میں دپیکا کا کہنا ہے کہ پیکو میں اپنی زندگی کا یادگار کردار کیا ہے یہ میری زندگی کے قریب تر ہے۔