8 مئی 2015
وقت اشاعت: 7:32
بمبئے ویلویٹ کی تعارفی تقریب، فلم کا ویڈیو گیم لانچ کیا گیا
جیو نیوز - ممبئی.......بھارت میں بالی ووڈ فلم بمبئے ویلویٹ کی تعارفی تقریب کے دوران فلم کا ویڈیو گیم لانچ کیا گیا ہے۔ ممبئی میں فلم بمبئے ویلویٹ کے ویڈیو گیم کی تعارفی تقریب میں فلم کی اسٹار کاسٹ نے شرکت کی ۔فلم کی کہانی 60 کی دہائی کےگرد گھوم رہی ہے۔ انوراگ کیشپ کی ہدایت میں بننے والی فلم میں انوشکا شرما اور رنبیر کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ روینا ٹنڈن اور کے کے مینن بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے،فلم 15 مئی کو ریلیز کی جارہی ہے ۔