تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 مئی 2015
وقت اشاعت: 8:43

نیویارک میں پاکستانی مشن کی جانب سے ’’صوفی نائٹ‘‘ کا اہتمام

جیو نیوز - نیویارک.......اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی مشن کے عملے کی جانب سے نیویارک میں صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔صوفی نائٹ کا مقصد پاکستان میں فلاحی کام کرنے والی تنظیموں کے لیے عطیات اکٹھے کرنا تھا۔تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی پاکستانی مشن کی سربراہ ملیحہ لودھی نے کہا کہ صوفی نائٹ کا مقصد خدا کی وحدانیت کو یاد رکھتے ہوئے۔ امن، محبت اور برداشت کے پیغام کو عام کرنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس پروگرام کے انعقاد سے بے پناہ خوشی ہوئی ہے اور وہ آئندہ بھی ایسے پروگرام منعقد کرتی رہیں گی ، تاکہ پاکستانی موسیقی، ثقافت اور کلچر کو فروغ ملے ، انہوں نے پاکستانی قوال فرید ایاز اور ابو محمد کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ لوگ روحانیت کے سفیر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.