9 مئی 2015
وقت اشاعت: 8:59
ضمانت ملنےکے بعد اداکار سلمان خان کی فلمی سرگرمیاں بحال
جیو نیوز - ممبئی......ممبئی بائی کورٹ سےضمانت ملنےکے بعد سلمان خان کی فلمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔دبنگ خان فلم بجرنگی بھائی جان کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے، آج مقبوضہ کشمیر جائیں گے۔گذشتہ روزممبئی ہائی کورٹ نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں سلمان خان کی درخواستِ ضمانت منظورکر لی تھی اور انھیں دی گئی پانچ سال قید کی سزا اپیل پر فیصلے تک معطل کر دی تھی۔یعنی ہائی کورٹ کا حتمی فیصلہ آنے تک سلمان خان کو جیل جانا نہیں پڑے گا،اس فیصلے کے بعد دبنگ خان نے اپنی فلمی مصروفیات پھر سے شروع کر دی ہیں۔