تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 مئی 2015
وقت اشاعت: 18:5

مقامی عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کر دیا،گلوکارہ حمیرا ارشد

جیو نیوز - لاہور........گلوکارہ حمیرا ارشد نےاپنےشوہراحمدبٹ سےخلع کےلئےلاہورکی مقامی عدالت میں رجوع کر لیا۔حمیرا ارشدنےجیو نیوز کوبتایاکہ انہوں نےاحمدبٹ سےخلع کےلئےلاہورکی مقامی عدالت میں دعویٰ دائرکر دیاہے،جس میں مؤقف اختیارکیاہےکہ احمد بٹ انہیں تشدد کانشانہ بناتا ہے،اس لئےوہ اس کے ساتھ نہیں رہ سکتیں۔ حمیرا ارشدنےعدالت سےاستدعاکی ہےکہ خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔ حمیراارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کےدرمیان کچھ عرصے سے تعلقات کشیدہ چلےآ رہے ہیں،چند دن پہلے دونوں نے ایک دوسرے کےخلاف پریس کانفرنسزبھی کی تھیں، حمیرا ارشدکے پریس کانفر نس کے دوران آنسو چھلک پڑے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.