تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 مئی 2015
وقت اشاعت: 22:37

سلمان خان کی ضمانت پر انتہاپسند بی جے پی رہنما ناراض

جیو نیوز - ممبئی.......بھارتی اداکار سلمان خان کو ضمانت انتہا پسند جماعت بی جے پی کو پسند نہیں آئی۔ پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سا دھودی پراچی نے ایک بار پھر مسلمانوں کو نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما سادھوی پراچی کا کہنا ہے کہ ممبئی ہائی کورٹ نے مسلمان ہونے کی بنا پر سلمان خان کی ضمانت منظور کی، اگر وہ مسلمان نہ ہوتے تو غریبوں کو انصاف ضرور ملتا۔ تاہم کانگریس کے رہنما نے سادھوی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر کیا۔ ادھر لکھنؤ کے مولانا خالد رشید کا کہنا تھا کہ سادھوی پراچی نے عدالتی نظام پر انگلی اٹھائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.