تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 مئی 2015
وقت اشاعت: 11:31

رنبیر کپور اورکترینہ کیف کا آئندہ سال شادی کا فیصلہ

جیو نیوز - کراچی.... رفیق مانگٹ..... بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے2016کے آخر میں کترینہ کیف سے شادی کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے میں دونوں کی رضامندی ہے۔ ہندوستان ٹائمز، انڈین ایکسپریس کے مطابق بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور نے باربی ڈول کترینہ کیف سے شادی کرنے جارہے ہیں۔ رنبیر کپور نے ا پنی گرل فرینڈ کترینہ کیف کے ساتھ شادی کی منصوبہ بندی کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ برس کے آخر میں شادی کے بندھن میں بند جائیں گے۔انہوں نے اس کا انکشاف ایک علاقائی میگزین ’’آنند بازار پتریکا‘‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے لئے یہ سال انتہائی مصروف ہے اس سال ان کے پاس شادی کے لئے وقت نہیں ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ دونوں نے آئندہ برس کے آخر پر شادی کرنے کا ارادہ کیا ہے اور اس پر ہم دونوں راضی ہیں۔ا نہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کے بعدتین بچے چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان قربت کی خبریں کافی عرصے سے گرم تھیں اور کچھ عرصہ قبل کترینہ کیف نے رنبیر کپور سے منگنی کے حوالے سے آنے والی خبروں کے حوالے سے کہا تھا کہ ان میں کوئی صداقت نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.