11 مئی 2015
وقت اشاعت: 4:43
ایونجرز اس ہفتے مزید 7کروڑ 72لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر
جیو نیوز - ہالی وڈ.......سپر ہیروز پر مبنی فلم ایونجرز نے اس ہفتے بھی باکس آفس پر کسی کو آگے نکلنے نہ دیا۔ مارولِ کامک کرداروں پر مبنی ایونجرز ۔ ایچ آف الٹران رواں ہفتے بھی باکس آفس پر چھائی رہی، فلم نے اس ہفتے مزید 7کروڑ 72لاکھ ڈالر کمائے۔ فلم اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک 87کروڑ 50لاکھ ڈالر سمیٹ چکی ہے۔ کامیڈی فلم ہاٹ پرسوٹ اس ہفتے دوسرے نمبر پر رہی، فلم نے ریلیز کے ابتدائی 3دنوں میں 1کروڑ 33لاکھ کماسکی ہے۔ فینٹسی اور ڈراما سے بھرپور فلم دی ایچ آف ایڈیلین 56لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی، فلم میں ایک ایسی خاتون کی کہانی پیش کی گئی ہے، جن کی کار حادثے کا شکار ہونے کے بعد عمر بڑھنی رک جاتی ہے۔