18 اگست 2015
وقت اشاعت: 5:33
پاکستانی فلم ’’دیکھ مگر پیار سے‘‘کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری
جیو نیوز - لاہور.......پاکستانی فلم دیکھ مگر پیار سے کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم 14اگست کو ریلیز کی جائے گی۔حمیمہ ملک کے جلوے،ملکہ ترنم نور جہاں کے نواسے سکندر رضوی کی انٹری،ایچ ایس وائے کی ڈیزائننگ اورتاریخی شہر لاہور کی گلیاں، اسد الحق کی ہدایت کاری اور علی مرتضیٰ کی پیش کاری میں بننے والی فلم دیکھ مگر پیار سے 14اگست کو سینما گھروں میں دھوم مچائے گی۔