تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 اگست 2015
وقت اشاعت: 5:49

بھارتی اداکارہ ہیما مالنی کار حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

جیو نیوز - ممبئی..........فلم شعلے میں بسنتی کا کردار نبھانے والی بھارتی اداکارہ ہیما مالنی کار حادثے میں زخمی ہو گئیں ہیں۔ ہیما مالنی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کی رکن اسمبلی ہیما مالنی کی کار راجھستان کے علاقے ڈوسا میں ایک اور کار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دوسری گاڑی میں موجود 4افراد زخمی اور 1بچہ ہلاک ہوگیا ہے۔ زخمی افراد کو ڈوسا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ہیما مالنی کو فورٹس اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں ماتھے پر زخم آئے ہیں، سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.