تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:17

سپر ہٹ فلم" دی ہنگر گیمز "میں استعمال ہونیوالی اشیاء کی نمائش

جیو نیوز - نیویارک.....امریکہ میں ہالی وڈ کی سپر ہٹ فلم"دی ہنگر گیمز" میں استعمال ہونیوالی اشیاء کی نمائش کی گئی جسے دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں شائقین آئے۔نیویارک میں فلم"دی ہنگر گیمز" کے اشیاء کی نمائش میں فلم کی اسٹار کاسٹ بھی پہنچ گئی جن میں جوش ہچرسن، ولو شیلڈز، جینا میلون اور جینیفر لارنس شامل تھے۔اس شاندار نمائش کے شرکاء کا کہنا تھا کہ نمائش میں رکھی ہر شے کو قریب سے دیکھ کر انہیں ایسا لگا جیسے وہ خود بھی حقیقت میں فلم کا حصہ ہیں اوراس قسم کی نمائشیں فلم بینوں کو کہانی کے مزید قریب لے آتی ہیں۔یہ نمائش ڈسکوری ٹائمز اسکوائر میں اگلے چھ ماہ تک جاری رہے گی جس کے بعد ان کا اگلا پڑاؤ فروری2016 میں سان فرانسسکو کا پیلس آف فائن آرٹس ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.