تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:23

فلم "ٹین تھاؤزینڈ سینٹس"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک......کامیڈی سے بھرپور امریکن ڈرامہ فلم ٹین تھاؤزینڈ سینٹس (Ten Thousand Saints)کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔شیری اسپرنگر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ورمونٹ کے رہائشی ایک ایسے نوجوان لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو اپنے باپ کی تلاش میں نیویارک کا رخ کرتا ہے۔فلم میں مرکزی کردار ایسا بٹر فیلڈ نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ہیلی اسٹین فیلڈ،ایتھن ہاک،ایمیل ہسچ اور ایمیلی مورٹائمر شامل ہیں ۔اینی کارے اور ایمی ناؤکاس کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 14اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.