20 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:32
اداکار جانی ڈیپ آسٹریلیا میں بچوں کے اسپتال پہنچ گئے
جیو نیوز - کینبرا.......ہالی ووڈ اسٹار جانی ڈیپ پہنچے آسٹریلیا کے ایک چلڈرن ہاسپٹل ، جہاں فلم کے مشہور کردار نے بچوں کا دل جیت لیا۔پائریٹس آف دی کیریبین کے کردار ، آسٹریلیا کے چلڈرن ہاسپٹل کے وارڈز میں گھومتے پھرتے نظر آئے۔ اس سرپرائز وزٹ نے ننھے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔یہی نہیں جانی ڈیپ نے اپنے ننھے پرستاروں کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنوائیں۔