تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:15

اینیمیٹیڈفلم "سونگ آف دی سِی"کافائنل ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک.....انسان شکل و صورت میں بدل جانیوالی سمندری مخلوق کے قدیم دیومالائی کردار پر مبنی نئی اینیمیٹیڈ فینٹسی فلم "سونگ آف دی سِی"کا فائنل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔آئرش ہدایتکارٹوم مور کی اس فلم میں آئر لینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں موجود ایک ایسی سمندری مخلوق کی داستان بیان کی گئی ہے جو انسانی روپ دھار لیتی ہے تاہم سمندر کی دنیا سے نکل انسانی دنیا میں پھنس جانیوالی اس مخلوق کو ہر صورت اپنی دنیا میں واپس جانا ہوتا ہے جس کیلئے وہ سر توڑکوششوں میں مصروف ہے۔اس سنسنی خیزمیوزیکل فیملی فلم کیلئے مختلف اینیمیٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ برینڈن گلیسن، فیونا فلیناگن، پیٹ شارٹ اور ڈیوڈ راولے کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں جوآج(10جولائی) سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.