20 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:32
نکول کڈمین کی فلم ’’اسٹرینجر لینڈ‘‘امریکا میں ریلیز
جیو نیوز - لاس اینجلس......آسٹریلیا میں طوفان سے پہلے لاپتا ہونے والے نو عمر بھائی بہن کی مشکلات اور ان کو تلاش کرنے والے والدین کےعزم وہمت کی کہانی فلم بینوں کو بھانے لگی۔ نکول کڈمین کی نئی ڈراما فلم ’’اسٹرینجر لینڈ‘‘ امریکا میں ریلیز کردی گئی۔ تھرلر سے بھرپور نئی ڈراما فلم اسٹرینجر لینڈ کی کہانی ایک جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو صحرائی علاقے میں منتقل ہونے کے بعد مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں معروف اداکارہ نکول کڈمین شامل ہیں۔ سنسنی خیز فلم امریکا کے مخصوص سینما گھروں اور ویڈیو پر ریلیز کردی گئی ہے۔