20 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:41
فلم "اسٹرینجر لینڈ"کا پہلاٹریلر جاری کردیا گیا
جیو نیوز - نیویارک.......معروف اداکارہ نکول کڈمین کی تھرلر سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم اسٹرینجر لینڈ(Strangerland) کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔کِم فیرنٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو صحرائی علاقے میں منتقل ہونے کے بعدمشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں مشہور اداکارہ نکول کڈمین کے علاوہ جوسف فینس ،ہیوگو ویونگ اور دیگر شامل ہیں۔ناؤمی فینک کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم ورلڈ ویو اینٹرٹینمنٹ کے بینر تلے رواں برس سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔