تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:34

سپر ماڈل ایان علی کو جیل کی کال کوٹھڑی میں چاہ ماہ ہوگئے

جیو نیوز - راولپنڈی.......سپر ماڈل ایان علی کو جیل کی کال کوٹھڑی میں چاہ ماہ ہوگئے، کسٹم حکام چالان تک پیش نہ کرسکے، نہ فرد جرم عائد کی گئی ہے، یہ سب کیا ہورہا ہے؟؟ سنی دیول کے مشہورمکالمے’’ تاریخ پر تاریخ‘‘ کی طرح ایان بھی تاریخ پر تاریخ بھگت رہی ہیں 4ماہ سے۔ پکڑا اے ایس ایف نے، پکڑے پانچ لاکھ ڈالر اور مقدمہ بنا دیا کسٹم نے، چار مہینے بیت گئے، نہ چالان مکمل، نا ہی فرد جرم لگی، 13پیشیوں میں کبھی جج چھٹی پر تو کبھی کورس پر، ایک عدالت سے دوسری عدالت، لیکن معاملہ جوں کا توں۔ سپر ماڈل ایان گھر سے تو دبئی جانے کے لیے نکلیں لیکن پہنچ گئیں جیل۔ تین بار ضمانت مسترد ہونے پر قانونی ماہرین بھی حیران ہیں۔ اعلیٰ عدالتیں اس جرم کو ٹیکنکل جرم قرار دے چکی ہیں اور اس سے قبل 8لاکھ ڈالراور16کروڑ روپے بیرون ملک لے جانے والوں کی ضمانت بھی لیے جانے کی مثالیں موجود ہیں، لیکن ایان کی ضمانت نامعلوم وجوہات کی بنا پر نہیں لی جا رہی اور تو اور سابق چیئرمین کسٹم اپیلیٹ ٹربیونل کہتے ہیں کسٹم کاؤنٹر پر جانے سے پہلے کیس بنتا ہی نہیں۔ میں نے ایان کیس کی ایف آئی آر پڑھی ہے یہ کیس بنتا ہی نہیں ہے، ایان کی کرنسی اے ایس ایف نےپکڑی ہے جبکہ کسی بھی مسافر نے کسٹم کاؤنٹر پر جا کر کسٹم سے متعلق اپنا سامان ڈکلیئر کرنا ہوتا ہے۔ ہر بار سج دھج کے عدالت آنے والے ایان کا کیس میڈیا کے لیے بڑی خبراورعوام کے لیے دلچسپی کا سبب ہے، لیکن عدالتی کارروائی صرف تاریخ پر آکر رک جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.