تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:5

باربی ڈول کترینہ کیف آج اپنی 32ویں سالگرہ منا رہی ہے

جیو نیوز - ممبئی......بالی ووڈباربی ڈول کترینہ کیف آج 32ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ بالی ووڈ کی پُرکشش ترین اداکارہ اور باربی ڈول کترینہ کیف 16جولائی کو32ویں سالگرہ منارہی ہیں۔16جولائی1983کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی کترینہ کیف کے والدین برطانوی شہریت کے حامل ہیں تاہم انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ چین،جاپان،فرانس،سوئزرلینڈ،برلن،بیلجئیم اور امریکی ریاست ہوائی میں گزارا جسکے بعد وہ مستقل طور پر بھارتی شہرممبئی منتقل ہوگئیں۔ 14سال کی عمرمیں بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغازکرنے والی کترینہ کیف نے بالی ووڈ میں قدم2003میں فلم بوم کے ذریعے رکھا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔ تاہم قسمت کی دیوی 2007میں اُن پر مہربان ہونا شروع ہوئی جب انکی فلموں نمستے لندن،اپنے،پارٹنر ،ویلکم،ریس،سنگھ از کنگ ،نیویارک،عجب پریم کی گجب کہانی، راج نیتی،زندگی نہ ملیگی دوبارہ ,میرے برادر کی دلہن اور بینگ بینگ کو باکس آفس پربیحد کامیابی حاصل ہوئی جس پراُنہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔آئٹم نمبر زشیلا کی جوانی اور چکنی چمیلی سے بالی ووڈ باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی باربی ڈول کی سلمان خان کیساتھ فلم ایک تھا ٹائیگر،شاہ رخ خان کیساتھ یش راج بینر کی فلم جب تک ہے جان اور عامر خان کیساتھ دھوم تھری 100کروڑ سے زائد کابزنس کرنے میں کامیاب رہیں۔اپنی من موہنی صورت سے دل موہ لینے والی کترینہ کو اب تک چار بار FHMمیگرین کی جانب سے دنیا کی پُرکشش ترین خاتون قرار دیا جاچکا ہے۔کترینہ کی آنے والی فلموں میں ہریتک روشن کیساتھ بینگ بینگ،رنبیر کپور کیساتھ جگا جاسوس،سیف علی خان کیساتھ فینٹم اور ادیتیہ رائے کپور کیساتھ فتور شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.