22 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:43
راولپنڈی ،اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت میں 30جولائی تک توسیع
جیو نیوز - راولپنڈی .......راولپنڈی کی عدالت نے اداکارہ مشی خان کی امانت میں خیانت کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 30جولائی تک توسیع کردی ہے ۔اداکارہ مشی خان پر الزام ہے کہ انہوں نے رقم لے کر اشتہار میں کام کرنے سے انکار کیا۔ مشی خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مشی خان براہ راست لین دین میں ملوث نہیں ۔ ایف آئی آر میں ان کا نام سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے ڈالا گیا ہے ۔