تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:20

کنگ خان کی نئی بالی وڈ کرائم فلم ’رئیس‘ کا ٹیزر ٹریلر جاری

جیو نیوز - بالی وڈ........کنگ خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ بالی وڈ کی نئی کرائم فلم رئیس کا دھماکے دار ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ راہول ڈھولکیا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1980کی دہائی کے ایک انڈر ورلڈ ڈان رئیس کے گرد گھوم رہی ہے، جسے ایک ایماندار پولیس افسر کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم میں شار رخ خان کی اہلیہ کا کردار پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نبھاتی دکھائی دیں گی، جبکہ دیگر کاسٹ میں نواز الدین صدیقی اور عبد الاحد آصف بھی شامل ہیں۔ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور فرحان اختر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم اگلے برس 8جولائی کو عید الفطر کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.