تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:44

عید الفطر پر عوام کیلئے نئی فلموں کا تحفہ سنیمائوں پر سج گیا

جیو نیوز - کراچی..........پاکستانی عوام اس عید پر تیار ہوجائیں، کیونکہ مووی ٹریٹ کے لیے ایکشن، تھرلر، کامیڈی، رومانس سے بھرپور فلمیں آپ کے قریبی سنیما گھروں کی زینت بن چکی ہیں۔ پاکستانی سنیما کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششیں رنگ لا رہی ہیں اور اس بار بھی عید پر کئی پاکستانی فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں، سب سے پہلے بات کریں گے پاکستانی فلم ’بن روئے‘ کی، جس کی کاسٹ میں شامل ہیں ہمایوں سعید، ماہرہ خان یہ فلم سنیما گھروں میں سج چکی ہے۔ بالی وڈ نگری کا رخ کریں تو جناب ہر عید پر ٹریٹ دینے والے سلمان خان نے اب کی بار فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کی صورت میں اپنے فینز کو خوبصورت تحفہ دیا ہے، کرینہ کپور خان سلو میاں کی ہیروئن بنی ہیں، فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ دنیا بھر میں شاندار بزنس کر رہی ہے۔ ہالی وڈ کی ننھی منی، نیلی پیلی شرارتی مخلوق منینز بھی سنیما گھروں میں آچکی ہے اور کامیڈی سے سب کے پیٹ میں بل ڈال رہی ہے اور ایکشن کے متوالوں کے لیے بھی اس عید پر شاندار انتظام کیا گیا ہے، ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ٹرمینیٹر سیریز کی پانچویں فلم ٹرمینیٹر جنیسس بھی سنیما گھروں میں ایکشن کی دھوم مچانے آگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.