تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:1

عید پر ریلیز ہونے والی پشتو فلموں کے گانے بھی مقبول ہوگئے

جیو نیوز - پشاور......عید پر ریلیز ہونے والی پشتو فلموں کے گانے بھی مقبول ہوگئے ۔پشاور میں عیدالفطر کے موقع پرسات نئی پشتو فلمیں ریلیز کی گئیں ہیں۔ جس کے بعد سینما گھروں کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔ پشتو فلموں شائقین کی عید کا مزا اسوقت دوبالاہوگیا جب انھوں نے رخ کیا۔ پشاور کے مختلف سینماگھروں کا اور وہاں انھیں ایکشن اور رومانس سے بھرپور ایک نہیں بلکہ سات سات فلمیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ اندرون اور بیرون ملک فلمائی گئی خوبصورت نظاروں پہ مبنی ان فلموں کو شائقین بلیک میں ٹکٹ خرید کردیکھ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج تمام ہی شوز ہاؤس فل ہیں ۔پشتو فلموں میں میرا کا جلوہ گر ہونا بھی پشاور کے فلم شائقین کے لیے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ایک عرصے کے بعد عید الفطر کے موقع پر سات پشتو فلمیں ریلیز کی گئی ہیں۔ بہترین کہانی اور میوزک فلم بینوں کو سینما گھر کھینچ لایا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.