22 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:59
ہالی وڈ اداکارہ ڈیمی مور کے گھر سے ایک شخص کی لاش ملی
جیو نیوز - لاس اینجلس ........امریکی ریاست کیلی فورینا میں ہالی وڈ اداکارہ ڈیمی مور کے گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔لاس اینجلس پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بیولی ہلز ہوم کے علاقے میں ڈیمی مور کے گھر کےسوئمنگ پول سے اکیس سال کے شخص کی لاش ملی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق اداکارہ کے اسسٹنٹ نے گھر میں پارٹی دی تھی ۔ پارٹی کے دوران ایک شخص سوئمنگ پول میں حادثاتی طور پرڈوب کر مر گیا۔حادثے کےوقت ڈیمی مور اوران کی تینوں بیٹیاں گھر پر نہیں تھیں۔