22 اگست 2015
وقت اشاعت: 21:48
’’بجرنگی بھائی جان‘‘کا ریکارڈ،3 دن میں 102 کروڑ کمالئے
جیو نیوز - ممبئی ........سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم بجرنگی بھائی جان نے صرف3 دن میں ایک سو 2 کروڑ سےزائد کا بزنس کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا۔سلمان خان نے اس عید پر ایک تیر سے 3 شکار کیے ہیں ۔بجرنگی بھائی جان نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں عامر خان کی پی کے،شاہ رخ خان کی ہیپی نیو ائیر اور اپنی ہی فلم کک کے بزنس کو کک لگا کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔فلم بجرنگی بھائی جان سو کروڑ کلب میں شامل ہونے والی سلمان خان کی آٹھویں فلم بن گئی ہے۔