22 اگست 2015
وقت اشاعت: 23:15
رئیس کی بجرنگی بھائی جان سے بریانی کی فرمائش
جیو نیوز - ممبئی......رئیس نے بجرنگی بھائی سے کردی ہے بریانی کی فرمائش جو انہیں پوری کرنی ہی پڑے گی۔ بالی و وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’رئیس‘ کا ٹریلرعید کے دن ریلیز کیا گیا۔ خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کو بالی ووڈ کے ایک اور خان ، سلمان خان پروموٹ کر رہے ہیں جن کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم بجرنگی بھائی جان ہٹ ثابت ہوئی ہے۔ سلمان خان نے شاہ رخ کی فلم رئیس کی تشہیر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی۔ سلمان خان کے کئی ٹوئٹس کے جواب میں شاہ رخ خان نے فرمائش کرڈالی ، کہا ، ابھی بلغاریہ میں ہوں گھر نہیں آسکتا، گھر میں بچوں کے لیے تھوڑی بریانی بھجوا دیں۔