23 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:3
’’بجرنگی بھائی جان‘‘ نے 100 کروڑ سے زائد کمالیے
جیو نیوز - ممبئی......بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی نئی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کا سفر شروع کردیا ہے،دبنگ خان کی فلم نے ریلیز کے پہلے روز صرف بھارت میں 27 کروڑ 25 لاکھ روپے دوسرے دن 36 کروڑ 60 لاکھ جب کہ تیسرے روز 38 کروڑ75 لاکھ سے زائد کا بزنس کرکے 3 دن میں تیز ترین 100 کروڑکمانے والی فلم بن گئی۔