تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 اگست 2015
وقت اشاعت: 5:19

ناقدین تعریف بھی کریں تو تھینکس نہیں کہوں گا، سلمان خان

جیو نیوز - ممبئی.......بجرنگی بھائی جان نے دبنگ انداز میں صاف کہہ دیا ، ناقدین اگر فلم کا اچھا ریویو دے رہے ہیں تو وہ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ انہیں شکریہ کہا جائے گا۔ حال ہی میں میڈیا سے بات چیت میں ناقدین کے حوالے سے سلمان خان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب ناقدین نے ان کی فلموں کو مائنس ریٹنگ دی تھی ، اس کے باوجود فلمیں ہٹ ہوئیں۔ اس لیے اگرناقدین سوچتے ہیں کہ ان کے اچھا ریویو دینے پر شکریہ کہا جائے گا ، تو وہ غلطی پر ہیں۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم ریویو ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتے۔ عید پر ریلیز ہونے والی بجرنگی بھائی جان سو کروڑ کلب کا حصہ بن چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.