تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:43

ہالی وڈ :کامیڈی ڈرامہ فلم ’’ویکیشن‘‘کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - ہالی وڈ.......ہالی وڈ کے سپر اسٹارکرس ہیمسورتھ کی کامیڈی ڈرامہ فلم "ویکیشن"کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ہالی وڈ کے سپر اسٹارکرس ہیمسورتھ کی نئی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم "ویکیشن"کا نیا ٹریلرریلیز کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارجان فرنسیزڈیلے کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنی فیملی کو روڈ ٹرپ پر لے کر جاتا ہے اور دوسرے شہر میں پہنچ کراحمقانہ حرکات کرتے کرتے زندگی کے ایک منفرد تجربے سے گزرتا ہے۔پروڈیوسر ڈیوڈ ڈوبکن اورکرس بینڈر کی اس فلم میں اداکارکرس ہیمسورتھ کے علاوہ لیسلی من ،ایڈ ہیلمز، چارلی ڈے ،بیورلی انجلواور مائیکل پینا سمیت دیگرکئی فنکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔کامیڈی اور ڈرامے کا مکس تڑکا لیے یہ سنسنی خیز فلم وارنر برو س کے تحت 31جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.