24 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:32
فلم" میز رَنر -دی اسکاچ ٹرائلز "کا نیاٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک.....سائنس فکشن،مسٹری،ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور ہالی وڈ فلم" میز رَنر -دی اسکاچ ٹرائلز "کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا۔2014کی سپر ہٹ فلم" دی میز رَنر" کی کامیابی کے بعد اب اس کا سیکوئل بھی تیار ہے ، اسی سلسلے میں سائنس فکشن،سسپنس،مسٹری،تھرل اور ڈرامہ سے بھرپور ہالی وڈ کی م" میز رَنر -دی اسکاچ ٹرائلز "کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔دی اسکاچ ٹرائلزنامی کتاب سے ماخوذہدایتکار ویس بال کی اس فلم میں ڈائلن او برائن،تھامس سینگسٹر،امل امین،کایا کوڈیلاریواور جیکب لوف لینڈ اپنے سابقہ کرداروں میں ایک بار پھر سے اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ایلن گولڈ اسمتھ،مارٹی بووین اور وِک گوڈفرے کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جس اس کی خاندان سے الگ کر کے نامعلوم مقام پرمشکل ترین ٹاسک کی انجام دہی کیلئے چن لِیا جاتاہے۔دی میز رَنر میں دیوہیکل دیواروں والی بھول بھلیوں اور خطرناک بلاؤں کا سامنا کرنے والا یہ نوجوان اور اس کے دیگر ساتھی اس فلم میں ایک اور خطرناک اُلجھن کو سلجھانے میں مصروف ہیں اور جان تک داؤ پر لگا دیتے ہیں۔سائنس فکشن کا تڑکا اورسسپنس اور تھرل سے بھرپور مناظر لیے یہ فلم ٹوئنٹیتھ سینچری فاکس کے تحت18ستمبر کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔