تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 اگست 2015
وقت اشاعت: 3:47

پاکستانی فلم "کراچی سے لاہور "ریلیز کیلئے تیار

جیو نیوز - کراچی ........پاکستانی فلم "کراچی سے لاہور "کا ٹریلر تو خوب دھوم مچا چکا ہےاور فلم ریلیز کیلئے تیار ہے ۔ فلم کی اسٹار کاسٹ کراچی کے سنیماگھرمیں فلم کی پروموشن کیلئے پہنچی اورفلم کی پروموشن جم کر کی۔فلم کراچی سے لاہور کی اسٹار کاسٹ نے مقامی سنیما گھر میں خوب رونق لگائی اورفلم کی پروموشن کی۔ میڈیا سے بات چیت کی اور ٹکٹ گھر میں ٹکٹ بھی بیچی۔فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ،جانی مانی اداکارہ عائشہ عمرجبکہ فلم کے ہیرو ہیں شہزاد شیخ،فلم کے رائٹر یاسر حسین نے فلم میں اہم کردار بھی اداکیا ہے۔اداکارہ عائشہ عمر نے فلم میں آئٹم سانگ بھی پرفارم کیاہے۔فلم کے بارے میں اداکارہ عائشہ عمر نے بتایا کہ اداکار شہزاد شیخ کی بطور ہیرو یہ پہلی فلم ہے ۔شہزاد شیخ کا کہنا تھا کہ فلم میں کام کرنا بہت خوشگوار تجربہ تھا۔فلم کے ڈائرکٹر وجاہت روف کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی چند دوستوں کے کراچی سے لاہور تک کے خوبصورت روڈ ٹرپ کے گردگھومتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.