تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:4

اجے دیوگن کی نئی فلم "درشیام"کا نیا کلپ ریلیز

جیو نیوز - ممبئی.......بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی سنسنی سے بھرپور نئی فلم درشیام کے ٹریلر کے بعد اس کا نیا کلپ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں اجے دیوگن کے علا وہ تبو بھی اہم رول اداکر رہی ہیں جو کہ ایک خاتون پو لیس آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گی۔شیکانت کمت کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ملائم بلاک بسٹر فلم کا ری میک ہے جس کی کہانی ایک ایسے عام آدمی اور اس کی فیملی کے گرد گھومتی ہے جوقتل کے ایک پراسرار کیس میں بری طرح پھنس جاتی ہے ۔ ایکشن اور سسپنس سے بھر پور یہ فلم 31جولائی کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.