تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 اگست 2015
وقت اشاعت: 5:31

فلم "سیکاریو"کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک.......ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ امریکن کرائم ڈرامہ فلم سیکاریو کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ڈینس ویلینیو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایری زونا سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈرگ مافیاکے تعاقب میں میکسکو جا پہنچتا ہے۔فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ایمیلی بلنٹ،بینیسیو ڈیل ٹورو،جوہن برولین،ڈینیل کولویااور جافری ڈونوون سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مولی اسمتھ اور باسل لوانک کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم 18ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.