تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:19

کراچی: فلم ’کراچی سے لاہور‘ کا پریمئیر، تقریب میں ستاروں کی شرکت

جیو نیوز - کراچی.........کراچی میں کا ریڈ کارپٹ سجا ہے نئی فلم ’کراچی سے لاہور‘ کا اور فلمی ستاروں کی کہکشاں نے اس تقریب کی چمک دمک میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے۔ فلم، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سب ہی سیلبرٹیز اس فلم کے پریمئیر میں شریک ہوئے اور پاکستانی فلم کو سپورٹ کیا۔ تمام ستاروں نے ’کراچی سے لاہور‘ کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے خوشگوار اضافہ قرار دیا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنا بھی نہ بھولے۔ اسٹار کاسٹ کا کہنا تھا کہ فلم شائقین کو ضرور پسند آئے گی، پوچھا گیا کیوں، تو بولے، بھئی اس میں تفریح کا سارا مصالحہ جو موجود ہے- اس فلم کی ’کراچی سےلاہور‘ ایک خوبصورت کہانی ہے روڈ ٹر پ کی کہ 5دوست نکلے ہیں، کراچی سے لاہو ر کے لیے ایک شادی رکوانے، اب وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب ہونگے یا نہیں، یہ تو فلم دیکھ کر ہی معلوم ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.