تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:36

ہالی وڈ:’’ 13آورز دی سیکرٹ سولجرز آف بن غازی‘‘کا پہلاٹریلر جاری

جیو نیوز - ہالی وڈ........حقیقی واقعات کی عکاسی کرتی ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی تھرلر ڈرامہ فلم’’ 13آورز دی سیکرٹ سولجرز آف بن غازی‘‘کا پہلاٹریلر منظرِ عام پر آ گیا۔مشہور و معروف ہالی وڈ ہدایت کار اور پروڈیوسر مائیکل بے کی یہ سنسنی خیز فلم 2012میں لیبیا کے شہر بن غازی میں فرائض انجام دیتے امریکی سفیر کی ہلاکت کے گِرد گھوم رہی ہے جسے عسکریت پسند اچانک حملہ آور ہو کر جان سے مار دیتے ہیں جبکہ سیکیورٹی اہلکار بیحد کوشش کے باوجود بھی ناکامی سے دوچار ہو جاتے ہیں۔امریکی رائٹرMitchell Zuckoffکے ناول13ہارز سے ماخوذ اس فلم کو ایروِن اِسٹاف اور مائیکل بے نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار جیمز بیج ڈیل ،جان کراسینسکی، میکس مارٹینی، ٹوبی اسٹیفنز، ڈیوڈ ڈین مین، ڈومینیک فوموسا اور فریڈی اسٹروما شامل ہیں۔جان داؤ پر لگا کر فرائض کی انجام دہی کرتے بہادر ایجنٹس اورخطرناک حملہ آوروں سے بھرپور حقیقی واقعات کی منظر کشی کرتی یہ سنسنی خیز ایکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت آئندہ سال 15جنوری کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.