25 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:43
فلم ’مشن امپاسیبل روگ نیشن‘ آج سے باکس آفس پر دھوم گی
جیو نیوز - ہالی وڈ........جاسوسی پر مبنی امریکن بلاک بسٹر سیریز کی پانچویں فلم ’مشن امپاسیبل روگ نیشن‘ آج سے باکس آفس پر دھوم مچائے گی۔ ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کے ایکشن کے دیوانے ہو جائیں تیار۔ ایکشن، تھرل اور سسپینس سے بھرپور مشن امپاسیبل سیریز کی پانچویں فلم ’مشن امپاسیبل روگ نیشن‘ ریلیز کی جا رہی ہے۔ فلمی پنڈتوں کا اندازہ ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر دھوم مچائے گی اور اتوار تک 3روز میں ساڑھے 5کروڑ ڈالر کمالے گی۔ کرسٹوفر مک کویری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی میں اداکار ٹام کروز ہیرو کے روپ میں ایک مرتبہ پھر نامکمل مشن کی تکمیل کرتے دکھائی دینگے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں جیریمی رینر، سیمان پیگ، ونگ رہیمز، سیان ہیرس اور ایلک بالڈون سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔