تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 اگست 2015
وقت اشاعت: 21:47

لاہور، اداکارہ میرا کے وارنٹ گرفتاری،17نومبر کو پیش کرنے کا حکم

جیو نیوز - لاہور....لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔عدالت نے حکم دیا کہ میرا کو گرفتار کرکے 17 نومبر کو پیش کیا جائے۔اداکارہ میرا کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان نے لاہور کی مقامی عدالت میں دعویٰ دائر کررکھا ہے کہ میرا نےپہلے ان کے ساتھ نکاح کیا لیکن بعد میں امریکہ میں مقیم کیپٹن نوید سے بھی نکاح کر رکھا ہے ، یہ جرم کے زمرے میں آتا ہے اس لیے میرا کے خلاف کارروائی کی جائے۔عدالت نےاداکارہ میرا کو عدالت پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا مگرنہ تو میرا خود پیش ہوئیں نہ ہی ان کا وکیل آیا ۔اس پر عدالت نے اداکارہ کے وارنٹ گرفتار ی جاری کر دئیے اور پولیس کو انہیں 17 نومبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.