26 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:15
کترینا نے اب تک سلمان کی ’’بجرنگی بھائی جان‘‘نہیں دیکھی
جیو نیوز - ممبئی......بجرنگی بھائی جان نہ دیکھنے والی واحد لڑکی کون ہے ؟؟بجرنگی بھائی جان دنیا بھر سو 500 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔سب نے یہ فلم دیکھی لیکن کوئی ہے جس نے اب تک اس فلم کو نہیں دیکھا ؟؟؟وہ لڑکی کوئی اور نہیں سلمان کی پرانی دوست کترینا کیف ہیں۔جی ہاں کتریناکیف نے ابھی تک سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نہیں دیکھی ہے۔ایک پروگرام کے دوران جب کترینا سے بجرنگی بھائی جان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ نہیں میں نے ابھی تک وہ فلم نہیں دیکھی ہے، لیکن میں اس فلم کو ایک دو دنوں میں ضرور دیکھنے والی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیف علی خان نے مجھ سے کہا کہ میں اس ملک میں واحد لڑکی ہوں جس نے ابھی تک یہ فلم نہیں دیکھی ہے۔