تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:17

ایکشن ڈرامہ فلم "دی کیپنگ روم "کانیا کلپ جاری

جیو نیوز - نیویارک.......سنسنی خیز فلم 25ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور ایکشن ڈرامہ فلم" دی کیپنگ روم "کا نیا کلپ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈینیل باربر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی امریکی خانہ جنگی کے زمانے کی منظر کشی پیش کر رہی ہے جس میں 3لڑکیاں خوفزدہ ہوئے بغیر نہایت بہادری سے اپنی اور اپنے گھر کی حفاظت کیلئے مردانہ وار لڑتی ہیں۔

ڈیوڈ میک فیڈزین اورجوڈ پائین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکارہ بریٹ مارلنگ نے نبھایا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ہیلی سٹین فیلڈ، مونا اوتارو، سام ورہنگٹن، کیلے سولر اور ایمی نوٹال شامل ہیں۔

تھرلر سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ ایکشن ڈرامہ فلم رواں سال25ستمبرکو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.