تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:3

میرا کا شادی اسکینڈل، دو صاحبان نے عدالتوں کے چکر لگوا دیے

جیو نیوز - لاہور.......فلم اسٹار میرا کے اسکینڈل ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے، کھٹی میٹھی انگریزی اور مصالحے دار خبروں کے ساتھ، میڈیا میں ہمیشہ اِن رہتی ہیں۔ میرا کا شادی اسکینڈل ہے کیا؟؟ وہ کون سے صاحبان ہیں جن کی وجہ سے میرا عدالتوں کے چکر پہ چکر کاٹ رہی ہیں؟؟

کہاں تو میرا کو گلہ ہے کہ کوئی شادی کے لیے راضی ہی نہیں ہوتا، جو آتا ہے بھاگ جاتا ہے، اب میڈیا ہی کچھ کرےلیکن جب شادی کا معاملہ آیا تو شادی پہ شادی کا اسکینڈل سامنے آیا۔ پہلے عتیق الرحمان نے دعویٰ کیا کہ میرا ان کے نکاح میں ہیں۔میرا نے بھی صاف جواب دیا، سب جھوٹ ہے ۔

پھر ہوئی کیپٹن نوید کی اینٹری، اس اسکینڈل نے میرا کو پھر سے بھنور میں پھنسا دیا۔ یہ اور بات کہ میرا کیپٹن نوید سے نکاح کے لیے ہمیشہ انکاری رہیں اور پھر جب میرا نے کیا کیپٹن نوید سے شادی کا اقرار، تو عتیق الرحمان کی خبر میں بھی پھر سے ابال آیا اور اس نے میرا پر شادی پہ شادی کا کیس دائر کردیا اور یہی کیس میرا کو عدالت کے چکر لگواتا رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.