17 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:43
ماڈل ایان علی کی 15 منٹ تاخیر سے لاہور ایئرپورٹ آمد
جیو نیوز - لاہور.......ماڈل ایان علی تاخیر سے خود لاہور ائرپورٹ پہنچیں، پرواز مس ہوگئی تو سیخ پا ہوگئیں۔ پی آئی اےکے عملےپرکچھ دیرگرما گرمی کے بعد سیکیورٹی گارڈز کے جھرمٹ میں واپسی کی راہ لی۔
سپرماڈل ایان علی اداکارہ میرا کی طرح رہتی ہیں خبروں میں اِن۔آج صبح8بجےانہیں لاہور سےکراچی روانہ ہونا تھا، مگر موصوفہ پہنچی ہی 15منٹ تاخیرسے۔
پرواز کو روانہ تھا، سو ہو گئی۔ ایان علی نےشاید اس چیز کو اپنی شان میں گستاخی جانا اور الجھ پڑیں۔ پی آئی کےعملےسے کچھ دیر گرما گرمی کے بعد اپنے 6باڈی گارڈز کے جھرمٹ میں واپس روانہ ہو گئیں۔
ایئرپورٹ حکام کہتےہیں،اندرون ملک پرواز کیلئےبھی کم ازکم ایک گھنٹا پہلےآنا ہوتا ہے،مگرایان علی توپہنچیں ہی پرواز جانے کے بعد۔