تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 9:47

ایکشن سے بھرپورکرائم ڈرامہ فلم’سیکاریو‘کافائنل ٹریلرجاری

جیو نیوز - لاس اینجلس .....ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ امریکن کرائم ڈرامہ فلم سیکاریو کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈینس ویلینیو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایری زونا سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈرگ مافیاکے تعاقب میں میکسکو جا پہنچتا ہے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ایمیلی بلنٹ،بینیسیو ڈیل ٹورو،جوش برولین،ڈینیل کولویااور جیفری ڈونوون سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

مولی اسمتھ اور باسل لوانک کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم آج سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.