18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 10:3
ایکشن اور تھرلر سے بھرپور کرائم فلم’کلوز رینج‘ کا پہلاٹریلر ریلیز
جیو نیوز - لاس اینجلس ...... امریکن برٹش کرائم فلم کلوز رینج(Close Range) کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
ایسا ک فلورینٹائن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سپاہی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاندان کا تحفظ کرنے کیلئے ایک کرپٹ افسر اور منشیات فروشوں سے جنگ کرتا دکھائی دیتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں اسکاٹ ایڈکنز،نک چنلند،کیٹلین کیٹس،ٹونی پاریز،میڈیسن لالر سمیت دیگر شامل ہیں۔اسکاٹ ایڈکنز کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں برس سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔