تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:36

پریانکا چوپڑا کے ٹوئیٹر پر مداحوں کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ ہوگئی

جیو نیوز - ممبئی .......بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مداحوں کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ ہوگئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 33 سالہ اداکارہ نے 2009ءمیں ٹوئیٹر سے وابستگی اختیار کی تھی۔

پریانکا نے کہا کہ انسٹاگرام پر ان کے مداحوں کی تعداد 30 لاکھ اور ٹوئیٹر پر ایک کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اداکارہ نے اس سنگ میل کوعبور کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت زیادہ پر جوش ہیں۔انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ اپنی محبتوں اور چاہتوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا سماجی میل جول کی ویب سائٹس پر اپنے فن ،کیرئیر اور زندگی کے بارے میں معلومات مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔ واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کی نئی آنے والی فلم’’باجی راؤمستانی‘‘ 18 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.