تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:36

وین ڈیزل کی ہارر فلم ’’دی لاسٹ وِچ ہنٹر‘‘کانیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیو یارک......ہالی وڈ کے شہرۂ آفاق اداکار وین ڈیزل کی ہارر ڈرامہ فلم ’’دی لاسٹ وِچ ہنٹر‘‘ کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں وین ڈیزل چڑیلوں کے شکاری کے طور پر نظر آئیں گے۔

ہدایتکار بریک ایزنرکی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے جانباز اور بہادر شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جس کوخطرناک چڑیلوں اور انسان دشمن غیر مرئی قوتوں کے خاتمے کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے تاہم اس دوران ایک انسان دوست چڑیل کے بغیر دشمن قوتوں کا صفایا ممکن نہیں ہوتا۔

ایڈم گولڈ وارم، ٹام روسن برگ اورایرک رِیڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سپر نیچرل ایکشن ہارر فلم میں وین ڈیزل مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہیں۔ان کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں الیجا ووڈز،مائیکل کینی،ایمبر لیوی،روز لیزلی اور ارمانی جیکسن شامل ہیں۔

انوکھے منصب پر فائز اس منفردگروپ کے آخری رُکن کو کیسے کیسے خطرناک واقعات و حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ دیکھنے کیلئے آپ کو کچھ انتظار کرناہوگاکیونکہ دہشت سے بھرپور اس سنسنی خیز فلم کو لائنز گیٹ انٹرٹینمنٹ کے تحت23اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.